ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسام میں طوفان اور بارش سے تباہی، 2 افراد ہلاک، اسکول اور کالج بند

آسام میں طوفان اور بارش سے تباہی، 2 افراد ہلاک، اسکول اور کالج بند

Tue, 25 Apr 2023 11:33:27    S.O. News Service

تینسوکیا  (آسام) ، 25/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) بارش، ژالہ باری اور تیز طوفان نے آسام کے کئی اضلاع میں تباہی مچا دی ہے۔ کم از کم دو لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 144 دیہات میں 41,400 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ تباہی تینسوکیا میں ہوئی ہے۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 24 اپریل کو ضلع کے تمام اسکول اور کالج بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

گرج چمک اور بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر ضلع کے تمام اسکول اور کالج آج بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق طوفان کی وجہ سے ریاست کے کئی حصوں میں بجلی کے کھمبے اور درخت بھی اکھڑ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بارش اور طوفان سے یہاں کے تقریباً 633 کچے اور 42 پکے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جن میں سے 205 کچے اور 3 پکے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ تنسکھیا ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے اور اس کے ذریعے ہفتہ اور کل کو طوفان اور بارش کے پیش نظر ریاست کے تمام اسکول اور کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Share: